پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت، طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات ختم

شیعہ نیوز (پشاور) پاکستانی حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے نامزد کمیٹی کی طالبان کمیٹی کے ساتھ اکوڑہ خٹک میں بدھ کے روزہونے والی  ملاقات ختم ہوگئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر عامر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں اطراف کی جانب سے کچھ شرائط پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
 ذرائع کےمطابق،اجلاس میں حکومتی کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دینے کے بارے میں غور کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے اپنی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں حکومت نمائندگی دوسری کمیٹی کرے گی۔حکومت کی موجودہ کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی، آئی ایس آئی کے افسر میجر (ر) عامر شاہ، سابق سفیر رستم شاہ مہمند اور نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی شامل ہیں۔دوسری جانب طالبان کمیٹی میں جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، فوج کی نمائندگی ہوگی جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔نئی کمیٹی میں آئی ایس آئی کے سینئر افسر کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس کے فوکل پرسن ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button