پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ڈاکو مسافر بسوں کو لوٹ کر فرار

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مستونگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے تین مسافر بسوں کو لوٹ لیا۔ ڈرائیور اور لیویز اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں مسلح افراد نے تین مسافر بسوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر مسافروں سے نقدی، موبائل فون اور گھڑیاں چھین لیں۔ واقعے کے بعد مسافروں اور ڈرائیورز اور لیویز اہلکاروں میں ہاتھاپائی ہوئی جس سے ہائی وے بلاک ہوگئی۔ بعدازاں تین گھنٹہ کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بلاک رکھنے کے بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر کھول دیا گیا۔ لیویز نے علاقے کو گھیر لیا اور مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button