پاکستانی شیعہ خبریں

پسنی ریڈار سسٹم پر مسلح دہشت گروں کا حملہ، ایک اہکار جاں بحق

شیعہ نیوز (کوئٹہ) سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پسنی ائیرپورٹ سے ایک کلو میٹر دور نصب ریڈار پر حملہ کر دیا، ایئر ٹریفک کنٹرول پوسٹ پر بم نصب کرنے اور ریڈار کو تباہ کر نے کے بعد مسلح حملہ آور فرا ر ہوگئے، وزارت داخلہ اور قبائلی امور کے ایک اہلکار نے اپنا نام راز رکھنے کی شرط بتایا کہ آٹھ مسلح افراد نے پسنی ریڈار پوسٹ پر حملہ کیا اور وہاں متعین ایک گارڈ کو مار ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے آٹھ افراد کو یرغمال بنایا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک یر غمال اہلکار کو فائرنگ کرکے مار ڈالا، پسنی ریڈار پوسٹ گوادر سے 131 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے اور مغرب اور گلف ممالک کے علاوہ مشرقی وسطیٰ کے ائیر ٹریفک کو کنٹرول کرتا ہے۔ پسنی بلوچستان کا ایک انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں پچھلے سات سالوں سے سیکورٹی فورسسز اور قومی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا یا جاتا رہا ہے، اب تک کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button