پاکستانی شیعہ خبریں
جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی کا گڑھ ہے، حکومت فی الفور کارروائی کرے، حاجی عدیل احمد
شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی عدیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے نظر نہیں آ رہے، جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی کا گڑھ ہے حکومت ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔ وہ ایک خبر رساں ادارے کیساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے کمانڈر چھوڑنے کیلئے تو بضد ہیں لیکن سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے کیونکہ لشکر جھنگوی کا جنوبی پنجاب میں گڑھ ہے، حکومت کو چاہئیے کہ ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔