پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ساجد علی نقوی سے جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ کی ملاقات
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی سے جماعت اسلامی کے نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے قائد ایس یو سی کی امن و امان، بھائی چارے اور اتحاد و وحدت کیلئے انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید برآں ملی یکجہتی کونسل اور خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مختلف قومی و سیاسی امور زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے اتحاد کی فضا کو بحال کرنے کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔