پاکستانی شیعہ خبریں
کندھ کوٹ، کالعدم تنظیم کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
شیعہ نیوز (کندھ کوٹ )سعید خان رند میں کالعدم تنظیم کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ کندھ کوٹ میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے حملے میں امن فورس کا کمانڈر، اس کی بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلیکن آرمی کی جانب سے امن فورس کے کمانڈر کے گھر پر راکٹوں اور جدید اسلحے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر میر حسن مسوری ، بیٹا رستم مسوری ،چھ سالہ بچی اور بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جب کہ نو سالہ لڑکی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔