اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ حکومت شیعہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرےاور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے پرنسپل و امام مسجد علامہ فضل عباس قمی کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف صوبائی دفتر سے جاری مذمتی بیان میں صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ اگر کوئی شہری کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو اس ملک میں قانون موجود ہے، آئین موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں، ایسے فرد یا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیئے، ان پر کیس چلنے چاہئیں نہ کہ کسی کو بھی اٹھا کر غائب کر دیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خانواداہ شیعہ مسنگ پرسن کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب پر احتجاج

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ علامہ فضل عباس کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، ایسے اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات عوام میں اشتعال اور بے چینی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہوا کرتے ہیں، نیز بین الاقوامی طور پر ملک کی بدنامی کا سبب ہوا کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button