پاکستانی شیعہ خبریں
عوامی مقامات پر نہیں بلکہ حکومتی مقامات پر حملے کریں گے، شاہد اللہ شاہد
شیعہ نیوز(پشاور)کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باعث جنگ بندی میں توسیع نہیں کی گئی۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران روٹ آؤٹ آپریشن کے نام پر ہمارے 200 ساتھی گرفتار کئے گئے اور 50 سے زائد ساتھیوں کو جیلوں سے نکال کر مار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد عوامی مقامات پر نہیں بلکہ حکومتی مقامات پر حملے کریں گے کیونکہ حکومت نے مذاکرات کی کوئی ایک شرط بھی پوری نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ اس آڑ میں کچھ دوسری قوتیں مقامی مقامات پر حملے کر سکتی ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ تحریک طالبان میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ طالبان کے کچھ افراد میں لڑائی ہوئی تھی اب صلح ہو گئی ہے۔