Uncategorized

علامہ ساجد نقوی نے ہر میدان میں شیعت کا دفاع کیا ہے، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

شیعہ نیوز (اسلام آباد) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اسلام آباد پہنچنے پر سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے جے ایس او کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیا اور جھنگ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ قومی اور ملی سطح پر شیعہ علماء کونسل کے فیصلہ جات کو سراہتے ہوئے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی نے ہر میدان میں شیعت کا دفاع کیا ہے۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں کہ جس کی قیادت فرزند زہراء علامہ سید ساجد علی نقوی جیسے مدبر اور دانشمند قائد کے ہاتھ میں ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری کا کہنا تھا کہ آپ جوان ہماری قوم و ملت کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ آپ قائد کے بازو ہیں۔ مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوگی، اس کے لیے ابھی سے اپنے آپ کو تیار کریں۔ اعلٰی تعلیم حاصل کریں اور اس ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آپ جیسے متحرک اور نظریاتی جوانوں سے محبت اور خصوصی لگاؤ ہے۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے تنظیمی امور پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خادم حسین لغاری صاحب کو بریفنگ دی۔ جس پر خادم حسین لغاری نے ان کو تنظیم کو مزید فعال بنانے اور ملی و قومی طور پر اپنا ایک اہم رول ادا کرنے کے لیے قیمتی مشورے دیئے۔ ملاقات رات گئے تک جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button