پاکستانی شیعہ خبریں

ٹنڈوالہیار میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے تحت 13 رجب کو ریلی نکالی جائے گی

شیعہ نیوز (ٹنڈوالہیار) شیعہ علماء کونسل ٹنڈوالہیار کے زیراہتمام ایک تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کی صدارت شعیہ علماء کونسل ٹنڈوالہیار کے صدر علامہ سید عزیز اللہ شاہ نے کی، جس میں شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او ٹنڈوالہیار کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 13 رجب کو حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر سالانہ جشن مولود کعبہ اور تاریخی ولایت ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام کارکنان بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ترجمان کے مطابق سالانہ جشن مولود کعبہ سے مقامی علماء اور ذاکرین حضرات سمیت شعیہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button