پاکستانی شیعہ خبریں

شہر میں امن و امان ہے، کراچی آمد پر وزیر اعظم کو لولی پاپ دے دیا گیا

شیعہ نیوز (کراچی) وزیر اعظم نواز شریف بدھ کو کراچی پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت سے ان کا استقبال کیا۔ کراچی آمد کے بعد انہوں نے گورنر ہاﺅس میں آرمی چیف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور رینجرز حکام سے ملاقات بھی کی جس کے بعد انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو کراچی میں جاری رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آزاد ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں آپریشن کے لیے فوج کی ضرورت نہیں ہے اور سیاسی جماعتیں اگر ساتھ دیں تو شدت پسندی اور جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان مشاورت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ مشاورت کی جائے اور وفاقی حکومت تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ کراچی میں جاری رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ سال ستمبر میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد شروع ہوا تھا۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے اب تک شہر میں کی جانے والی کارروائیوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں کچھ کالعدم تنظیم کے شدت پسند بھی شامل تھے۔ تاہم اس آپریشن کے باوجود اب تک شہر میں مکمل طور پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button