پاکستانی شیعہ خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات شروع

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام پیر سے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں قائم 106 امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ اللہ پہنچ چکا ہے اور متعلقہ امتحانی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ( ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آج قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف،ادب، اخلاق، 5 مارچ فقہ، عقائد، اصول الفقہ، 6 مارچ کو حدیث، صرف، نحو، عقائد، اخلاق، عربی ادب، سماجیات،جبکہ 7مارچ کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ، فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button