Uncategorized

مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کو سرگرم کرنے کے لئے علامہ ساجد نقوی اور لیاقت بلوچ متحرک ہوگئے

شیعہ نیوز (لاہور) متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مذہبی جماعتیں اس حوالے سے متحرک ہوگئیں ہیں۔ جمعیت علماء اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مختلف رہنماوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور اس حوالہ سے مولانا فضل الرحمن سے بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ ملک میں ایک ایجنڈا کے تحت شعائر اسلام کی توہین کی گئی، فحاشی و عریانی کو میڈیا پر فروغ دیا جا رہا ہے اور سرعام اسلامی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ کچھ نادیدہ قوتیں مذہبی جماعتوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ اتحاد کی طاقت استعمال کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے مذہبی جماعتوں کو مثبت جواب دے دیا ہے، جس کے بعد جلد مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کی اہم ملاقات متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button