پاکستانی شیعہ خبریں

سیاسی جماعت میں شامل سلفی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ابن رضا شہید ہوگئے

شیعہ نیوز(کراچی) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں سیاسی جماعت کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ابن رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ابن رضا پر کل دہشتگردوں کی فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، اس فائرنگ کی زد میں آکر دو اہلسنت جوان بھی زخمی ہوئے تھے، تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں آج صبح ابن رضا نے شہادت کو گلے لگایا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک عرصے سے شیعہ نوجوانوں، ڈاکڑز، وکلا اور دیگر پروفیشنلرز کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور حکومت کی شیعہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کے خلاف یکم جون کو ملت جعفریہ وزیر اعلی ہاوس کا گھیرائو کرئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button