پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سربراہ ایم ڈبلیوایم کی کوششوں سے تمام گرفتار عزاداران ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا

شیعہ نیوز: جلوس اربعین امام حسینؑ کےگرفتار 6 منتظمین ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے آزاد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پرزورکوششوں اور بروقت رابطوں کی بدولت تمام اسیران مشی الحمد اللہ بلاجواز قید سے رہا، ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی ودیگر رہنماؤں نے وارثان اسیران کے ہمراہ گرفتار شدگان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملتان میں عزاداران حسینیؑ کے جلوسوں کو منظم کرنے کے جرم میں گرفتار باقی 6اسیران مشی بھی ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا کردیئے گئے ہیں، رہائی پانے والے اسیران مشی میں سید دلاور عباس زیدی،سید طاہر رضا زیدی ،سید حیدر رضا زیدی،کربلائی ناصر حسین ،غضنفر مہدی اور حسن رضاشامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام اسیران کی رہائی میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے بروقت اور موثر رابطوں نے اہم کردار ادا کیاہے، اسیران کی رہائی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ،سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی،وسیم زیدی،علی رضا، زوار حسین لنگاہ ،اصغر عباس نقوی،قمر نقوی اور دیگررہنماؤں سمیت اسیران کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

واضح رہے کہ 4روز قبل اربعین واک کی پلاننگ کرنے کے جرم میں آدھی رات کو گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے 6 عزاداروں کو گرفتار کیا گیا تھا، مومنین نے تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے 21 صفر کے جلوس کے اختتام پر احتجاجی دھرنا دیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button