پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ تفتان کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

شیعہ نیوز(کراچی) شیعہ علماء کونسل پاکستان ملیر زون کی جانب سےسانحہ تفتان و کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی حسین آباد امام بارگاہ سے نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی، جنرل سیکریٹری علامہ فیاض مطہری کے علاوہ دیگر شیعہ و اہلسنت علماء نےخطاب کیا اور شہدائے تفتان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تفتان حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعوں کو مارا جا رہا ہے اور حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button