پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے سے پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگرد زاہد اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ زاہد اللہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹر پر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہو چکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button