مشرق وسطی

19 سالہ ایرانی لڑکی نے اولمپک میڈل امام زمان علیہ السلام کے نام کردیا

شیعہ نیوز: ایرانی 19 سالہ نوجوان لڑکی مبینا نعمت زادہ نے پیرس اولمپک 2024 میں تائیکوانڈو کے مقابلوں میں ملک کے لئے برانز میڈل حاصل کرلیا۔

اس موقع پر نعمت زادہ نے کہا کہ ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری کامیابی میں میری مدد کی خصوصا اپنے ماں باپ کی مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے مجھے یہ کامیابی نصیب ہوئی۔

انہوں نے اپنے برانز میڈل کو حضرت امام زمان علیہ السلام اور ایرانی عوام کے نام کردیا۔

مبینا نعمت زادہ نے تائیکوانڈو میں سعودی عرب کی حریف دنیا ابوطالب کو شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا ہے۔

وہ ایران کی تاریخ میں میڈل جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔ اس سے پہلے کیمیا علیزادہ نے 2016 کے ریو اولمپک میں برانز میڈل جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button