مشرق وسطی

اسرائيل کا چار سو رکنی اقتصادی وفد امارات پہنچا

شیعہ نیوز:الیکٹرانیکس اور ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کی جیٹیکس نمائش ہر سال دبئي میں منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت کے لیے یہ اسرائيلی وفد دبئي پہنچا ہے۔ اسرائيلی ٹی وی نے صیہونی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امارات اور اسرائيل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دبئي کی نمائش میں اسرائیل کے سب سے بڑے اقتصادی وفد کی شرکت، دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک حصہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل اور امارات کے درمیان تعاون کی ایک اسمبلی بھی شروع کی جائے گي جس کا ہدف مشترکہ کاموں خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ امارات اور صیہونی حکومت کے اعلی عہدیداروں نے اگست میں وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کر کے آپس میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button