پیر کو غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے، ذرائع
شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق قطر کے حکام پیر کے روز سے غزہ میں نئی جنگ بندی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت جاری ہے۔
قطر نے اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ روسیا الیوم نے اسرائیلی چینل کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر پیر کے روز سے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اعلیٰ عہدیدار 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ٹھیکے کی رشوت کے الزام میں گرفتار
عبرانی چینل کے مطابق عرب رہنما حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کو جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق دونوں طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں طویل جنگ بندی متوقع ہے جس کے تحت اسرائیلی اپنی فوج کو غزہ سے نہیں نکالے گا بلکہ غزہ کے اطراف میں نئی صف بندی کی جائے گی۔