اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی کی 10 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ایک بچی حاملہ

متاثرہ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ سے اسکے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوئی، متاثرہ بچی نے بتایا کہ ملزم مولوی مطیع الرحمٰن اس سے قبل کئی بار اسے درندگی کا نشانہ بنا چکا تھا جبکہ ملزم مولوی اس کے علاوہ مدرسہ کی کم از کم دیگر 10 بچیوں کے ساتھ بھی یہ گھناؤنہ فعل انجام دیتا تھا جبکہ متاثرہ بچیوں کو منہ کھولنے کے عوض جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا اور بچیاں بدنامی کے ڈر سے خاموش رہتی تھیں

شیعہ نیوز: خانیوال کے علاقے کبیروالا میں مسجد کے امام نے عالمہ کا کورس کرنے آئی طالبہ کو مبینہ طورپر بے آبرو کردیا اور اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد یٰسین نے موقف اپنایا کہ “میری بھانجی مدرسہ مسجد رحمانیہ کرم پور میں عالمہ کا کورس کررہی تھی جوچند دن سے تاخیر سے گھر واپس لوٹ رہی تھی، 24جون کو بھی وقت پر گھر نہ پہنچی تو فکر ہوئی، چنددیگر افراد کے ساتھ موقع پر پہنچا تو مسجد میں کوئی نہ تھا، حجرہ سے رونے کی آواز آئی تو وہاں گئے، ہمیں آتا دیکھ کر مولوی مطیع الرحمٰن جو امام مسجد ہے، اپنی شلوار اٹھاکر بھاگ گیا۔

اس واقع کے بعد متاثرہ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ سے اسکے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوئی، متاثرہ بچی نے بتایا کہ ملزم مولوی مطیع الرحمٰن اس سے قبل کئی بار اسے درندگی کا نشانہ بنا چکا تھا جبکہ ملزم مولوی اس کے علاوہ مدرسہ کی کم از کم دیگر 10 بچیوں کے ساتھ بھی یہ گھناؤنہ فعل انجام دیتا تھا جبکہ متاثرہ بچیوں کو منہ کھولنے کے عوض جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا اور بچیاں بدنامی کے ڈر سے خاموش رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینی مجاہدین کا مہلک حملہ: اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات جاری

متاثرہ بچی کے گھر والوں کی جانب سے مفرور ملزم مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں اور اہل علاقہ نے مفرور ملزم مولوی کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button