پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بزرگ خطیب اہلبیت ؑعلامہ طالب جوہری ہسپتال منتقل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مفسر قرآن، معروف خطیب اہلبیتؑ و بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل, مومنین سے دعائے صحت کی اپیل۔

علامہ طالب جوہری عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم بزرگی اور کمزوری کی وجہ سے دیگر اعصابی و دماغی بیماریوں کے سبب وہ گزشتہ سالوں سے نشتر پارک میں ہونے والے مرکزی عشرہ مجالس سے بھی خطاب نہیں کر پارہے تھے۔
گزشتہ روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ نےتمام مومنین سے علامہ طالب جوہری کی صحت یابی کیلیے دعاکی درخواست کی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close