مشرق وسطی

مغرب کی جاری پابندیوں کے خلاف شامی عوام کا اجتماع

شیعہ نیوز:الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے مرکزی اسکوائر پر کئے جانے والے اس اجتماع میں شریک شامی عوام نے پابندیوں اور شام کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ شام کے احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شام کے محاصرے اور عائد کردہ پابندیوں کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف محاصرے کو دہشت گردی کی حمایت سے شام پر ڈالے جانے والے دباؤ کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے دنیا کے تمام حریت پسندوں سے شام کے خلاف جاری پابندیوں کی مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے میں ابتک پچاس ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ شام کے خلاف مغرب کی جاری پابندیوں کی بنا پر نہ صرف دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ ان پابندیوں کے نتیجے میں زلزلہ متاثرین کی کوئی خاص مدد تک نہیں ہو پا رہی ہے اور اس صورت حال پر خاموشی انسان دوستانہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت پوری عالمی برادری کے لئے شرمناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button