دنیا

غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا، انسانی صورت حال تباہ کن ہے، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایندھن کی شدید قلت ہسپتالوں کو ضروری سرجیکل آپریشنز ملتوی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، خاص طور پر شمالی غزہ میں ایمبولینسوں کی سروس مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوا، جنرل گادی آئزنکوت

درایں اثنا اقوام متحدہ رابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال تباہ کن ہے کیونکہ بے گھر ہونے کی بار بار لہروں، بھیڑ بھرے حالات، عدم تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، مسلسل جنگ کی وجہ سے بنیادی ضروریات کا فقدان پیدا کردیا ہے۔

دفتر نے منگل کی شام پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ”لڑائیوں کے تسلسل ، انخلاء کے احکامات اور ضروری سامان کی شدید قلت کے باعث بے گھر خاندانوں کے لیے ان مقامات پر بنیادی خدمات حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button