
آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام ایران کے ایک ہزار علمائے اہلسنت کا خط
شیعہ نیوز: ایران کے ایک ہزار علمائے اہلسنت نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط میں پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کو قومی عزم و طاقت کا مظہر قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے علمائے اہلسنت، آئمۂ جمعہ و الجماعت اور مبلغین نے ماہرین کی کونسل اور پارلیمانی انتخابات کی مناسبت سے ایک خط لکھا ہے۔
علمائے اہلسنت نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم بدخواہوں کو عوام میں اختلاف ڈال کر اور فتنہ پیدا کر کے ایسے دشمنوں کو، جن کی دشمنی پرانی ہے، قوم کے گرانقدر ذخائر و سرمائے کو، جو ہزاروں شہدا کے خون کا نتیجہ ہے، برباد نہيں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، صدر جوبائیڈن طبی معائنے کے لئے ہسپتال میں داخل
ایران کے تقریباً ایک ہزار علما، آئمۂ جمعہ و الجماعت اور مبلغین نے ماہرین کی کونسل اور پارلیمنٹ کے انتخابات کو قومی عزم و طاقت کا مظہر قرار دیا ہے۔
علمائے اہلنست نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ووٹ دینا ہر ایرانی کا مسلمہ حق اور فریضہ ہے۔ ایران کے اہلسنت علماء و مبلغین نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم بدخواہوں کو عوام میں تفرقہ اندازی اور گروہ بندی کر کے ایسے دشمنوں کو جن کی دشمنی پرانی ہے، قوم کے گرانقدر سرمائے کو، جو ہزاروں شہدا کے خون کا نتیجہ ہے، برباد نہيں کرنے دیں گے۔