مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دبئی پر حملے کے بعد یمن میں بھی اماراتی فورسز کے خلاف بڑی کاروائی، 90 ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور امارات کے ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور میزائل حملوں میں 90 سے زائد اماراتی ایجنٹ ہلاک ہوئے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ العمالقہ گروپ کے ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

یمن نیوز ویب سائٹ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران العمالقہ گروپ کے 90 سے زائد ایجنٹ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اس ذریعے نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بیجان اور عسیلان علاقوں میں ان ایجٹنوں کے جمع ہونے والی جگہ پر یمنی فوج کے میزائل حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جنرل علی ہادی الحریری، جنرل، ممدوح الاہدل، عمالقہ کا کمانڈر محمد احمد الیافعی، علی القفیلی الابینی، عبد الفتاح السعدی، احمد قاید الجلیدی، احمد ناصر مبروک، حسین یحیی اللحجی، زکی عبد الواسع الصبیحی اور ساری علی اللحجی جیسے سینئر کمانڈر شامل ہیں۔

یہ ایسی حالت ممیں ہے کہ یمنی فوجی ذرائع نے پیر کے روز شبوہ میں عتق ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے ایک سی-30 قسم کے فوجی کارگو ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ پرواز کی طاقت کھو بیٹھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button