مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز کی بڑی کاروائی، سعودی بریگیڈئر سمیت 35 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) البوابه الاخباریه الیمنیه کے  رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیلڈ کمانڈربریگیڈئر جنرل محمد علی الرشد ، جنرل نعمان شطیر القردعی، صالح عیضہ جمعان ، ناجی ناصر جہمی، بشیر عبدربہ سعد المرادی اور شامخ علی میخوت الاجدعی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی اور پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصار اللہ نے صوبہ مآرب کو تین سمتوں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ سعودی عرب کو صوبہ مآرب میں شکست کا سامنا ہے اور اس پر کاری ضرب وارد ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button