پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، سیکرٹری انجمن حسینیہ کی قیادت میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا اجلاس

شیعہ نیوز: سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش کی قیادت میں مرکزی جرگہ ہال میں پاراچنار کے نامور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں اراکین انجمن حسینیہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، صدر پاسدار ملک اخلاق حسین بمعہ پاسدار اراکین، جوانان و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں موجودہ صوتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات پر گفتگو ہوئی۔ سوشل میڈیا کی غلط استعمال کی وجہ علاقے میں امن کو نقصان اور مثبت استعمال کی وجہ سے قوم کی بہتری پر بھی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش نے سب جوانوں کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ ان کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب جوانان کرم کی آواز ہیں، پاراچنار کا فخر ہیں، لہذا حالات کو مدنظر رکھ کر قومی موقف کو اس طرح پیش کیا جائے جو حقیقت پر مبنی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button