مشرق وسطی

بے رحم سعودی اسنائپر نے آٹھ سالے یمنی بچے کو شہید کر ڈالا

شیعہ نیوز:یمن کے صوبہ تعز میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ایک اسنائپر نے ذابہ شہر میں ایہاب مالک قاسم سعید نامی ایک آٹھ سالہ معصوم اور بے گناہ یمنی بچے کو گولی مارکر قتل کردیا – بچے کو زخمی حالت میں صوبہ اب کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا –

صوبہ تعز کے طبی ذرائع نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کی طرف سے اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ انجام پارہے ہیں جوقابل مذمت ہیں
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں اور بربریت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار نہتے یمنی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھ چکے ہیں اور دسیوں لاکھ زخمی اور بے گھر ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button