مشرق وسطی

عراقی کردستان؛ گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

شیعہ نیوز:بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کو صوبہ سلیمانیہ کے چمچمال علاقے میں واقع کورمور گیس فیلڈ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو راکٹ اس گیس فیلڈ سے ٹکرائے۔ اس کے باوجود کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔
کسی شخص یا گروہ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے نہ ہی اس جگہ کا پتہ لگایا جاسکا ہے جہاں سے راکٹ داغے گئے تھے۔
عینی شاہدوں کے مطابق اس گیس فیلڈ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
عراقی کردستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ کورمور گیس فیلڈ عراقی کردستان کے ایندھن فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عراق کی بجلی گھروں اور مقامی باشندوں کی ضرورت کی مایع گیس کا انتظام کیا جاتا ہے۔
اس گیس فیلڈ کو گذشتہ سال بھی تین بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کورمور گیس فیلڈ میں اماراتی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
گذشتہ حملوں کے لئے عراق کی کتائب حزب اللہ تنظیم نے ترک انٹیلی جنس کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button