دنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی فوج کے مطابق جمعرات کو سان ڈیاگو کے پہاڑوں میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے پانچ فوجیوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ، نیکاراگوئے بھی شامل ہوگیا

منگل کو حکام نے بتایا تھا کہ CH-53E سپر اسٹالین ہیلی کاپٹرجو کہ ہیوی ڈیوٹی مشنز کے لیے بنایا گیا اس کا ایک کرافٹ لاس ویگاس کے باہر کریچ ایئر فورس بیس پر تربیت کے بعد سان ڈیاگو میں میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار پر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ۔

حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا ،ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button