دنیا

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ، نیکاراگوئے بھی شامل ہوگیا

شیعہ نیوز: عالمی عدالت کے مطابق لاطینی امریکی ملک نیکاراگوئے نے اسرائیل کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک ہونے کی درخواست دی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب عالمی عدالت میں دائر مقدمہ میں اب لاطینی امریکی ملک بھی شامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹا کمپنی نے آیت اللہ خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ بند کر دیئے

دی ہیگ میں عالمی عدالت نے کہا ہے کہ نیکاراگوئے نے عالمی عدالت میں درخواست جمع کی ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک نے کہا ہے کہ نسل کشی کا سلسلہ روکنے پر اسرائیل کو مجبور کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے گذشتہ مہینے عالمی عدالت میں غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس کی سماعت کےبعد جاری حکمنامے پر صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button