مشرق وسطی

سعودی اتحاد کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ایک ماں دو بچوں سمیت شہید

شیعہ نیوز: سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ماں اپنے دو بچوں سمیت شہید ہوگئی۔

یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ پنتالیس سالہ خاتون فاطمہ حافظ دبیس اپنے ۱۱ سال بیٹے لطیفہ محرم عبداللہ اور ۱۳ سالہ بیٹے احسان محرم عبداللہ کے ہمراہ المکیمنیہ گاؤں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں محرم عبداللہ زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ منگل کے روز یمن کے ایک گاؤں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی۔

یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد بارودی سرنگوں کو ختم کرنے والے آلات اور مشینری کو متاثرہ علاقے میں لانے کی اجازت نہیں دے رہا جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کےلئے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا۔

یادر ہے کہ سعودی اتحاد نے امریکی اور صیہونی حمایت سے عرب خطے میں سب سے زیادہ بدحالی کے شکار ملک یمن کے خلاف آٹھ سال پہلے جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں جہاں ایک طرف یمن کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا وہاں جنگ اور محاصرے کے باعث ہزاروں لاکھوں لوگ جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہوگئے ہیں لیکن یمنی عوام کی شجاعت اور مزاحمت کی بدولت سعودی اتحاد یمن میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button