دنیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان سمیت متعدد اسرائیلی کمانڈروں نے اپنے استعفے پیش کردیئے

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے کئی کمانڈروں منجملہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

صیہونی ذرائع نے پیر کو اسرائیلی فوجی کمانڈروں کی جانب سے کہ جن میں اسرائیلی فوج کے ترجمان بھی شامل ہیں، استعفے پیش کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے مذاکرات بند کرکے حملوں میں تیزی لائی جائے، بن گویر

بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے بھی استعفی دے دیا ہے جبکہ صیہونی وزارت جنگ نے جنگ غزہ جاری رکھنے کے لئے فوج کی ناتوانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنگ غزہ جاری رکھنے پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا اصرار اور رفح پر حملہ، صیہونی حکام اور اسرائیلی فوجی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی کا باعث بنا ہے۔

صیہونی کابینہ کے نیتن یاہو مخالف رکن بنی گانٹز، جو اس وقت امریکہ میں ہیں جنگ کے مستقبل کے بارے میں امریکیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button