جنگ بندی کے مذاکرات بند کرکے حملوں میں تیزی لائی جائے، بن گویر
شیعہ نیوز: اسرائیلی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر نے غزہ میں جنگ بندی اور امن کے قیام کے لئے ہونے والے مذاکرات کی شدید مخالفت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہ رمضان سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے گا، سامح شکری
بن گویر نے کہا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور غزہ پر حملوں کا نیا اور شدید مرحلہ شروع کیا جائے۔
غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے صہیونی کابینہ شدید اختلافات کا شکار ہے۔ شدت پسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے نیتن یاہو کو اعتماد میں لئے بغیر امریکہ اور برطانیہ کا دورہ کرنے پر یواف گیلانت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلانت امریکی مفادات کے حصول کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطین کے نام سے ایک ملک قائم کرنے کی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔