مشرق وسطی

غرب اردن میں ایک ہزارصیہونی بستی قائم کرنے کا منصوبہ

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت کی ہاؤسنگ کی وزارت نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے غرب اردن میں ایک ہزار مکانات تعمیر کئے جانے کی خبر دی ہے۔

چھبیس فروری کو اردن کے عقبہ اجلاس کے بعد صیہونی حکام نے غرب اردن میں بارہ سو اڑتالیس مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے کہا ہے کہ انتہا پسند غاصب حکومت صیہونی بستیاں تعمیر کر کے ایک ایسی آزاد فلسطینی مملکت کا قیام روکنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں تقریبا سات لاکھ صیہونی دو سو اناسی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button