اہم پاکستانی خبریں
پشاور میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سرکاری افسر جاں بحق
شیعہ نیوز: پشاور شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سرکاری افسر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق داؤد زئی کے علاقے گلبیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کامران تاج ولد ملک تاج سکنہ گلبیلہ کو نشانہ بنایا۔ کامران تاج تھانہ خان رازق شہید (کابلی) میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان دیگر پولیس افسران کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کامران اپنے بچوں کو اسکول وین تک چھوڑنے آیا تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں میں پیدل فرار ہوگئے۔