
اہم پاکستانی خبریں
پشاور، پاراچنار کے موجودہ حالات کے تناظر میں کرم یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز: پاراچنار کے موجودہ حالات کے تناظر میں پشاور پریس کلب کے سامنے کرم یوتھ کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے ڈویژنل صدر حسن رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے، حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی اور حکومتی اداروں سے ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔