مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی سفارتکار کی یمنی حکومت سے رابطہ حملے روکنے کی درخواست

شیعہ نیوز:یمنی ذریعے نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے حملے روکنے کے بارے میں یمنی حکومت سے امارات کے التماس اور درخواست کی خبر دی ہے۔

یمن کی ویب سائٹ الخبر الیمنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور آنے والے دنوں پر یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتکار نے یمنی حکام سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے حملے روکنے کے عوض میں امارات کی فوج بھی دھیرے دھیرے یمن سے نکل جائے گی۔

مذکورہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعا نے بھی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ صرف ایک ہی شرط پر امارات پر یمن کے میزائل اور ڈرون حملے رکیں گے اور وہ شرط یہ ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ سے متحدہ عرب امارات پوری طرح سے فوری طور پر نکل جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button