اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز: شہادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق امامبارگاہ امام رضاؑ میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، امامبارگاہ سید آباد میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی، مسجد خاتم الانبیاء میں علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، امامبارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن میں علامہ محمد کاظم بہجتی جبکہ دیگر مقامات پر دیگر علماء مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ خواتین کیلئے بھی جگہ جگہ خصوصی مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر مجالس عزاء کے دوران علمائے کرام بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور دین اسلام کیلئے انکی خدمات کا تذکرہ کر رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر علمائے کرام معاشرتی مسائل سے متعلق موضوعات پر گفتگو کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button