مشرق وسطی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ بری افواج کیساتھ ایرانی وزیر خارجہ کی خصوصی نشست

شیعہ نیوز: تہران میں ایرانی وزیر خارجہ، وزارت خارجہ کے ڈپٹی جنرل پولیٹیکل ڈائریکٹرز اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں ملک کے شمال مغرب اور جنوب مشرق میں موجود سکیورٹی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹریز اور جنرل پولیٹیکل ڈائریکٹرز کی کونسل کے اس مشترکہ اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر سردار پاکپور نے سپاہ پاسداران کے متعدد ذیلی کمانڈروں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس ملاقات میں ملک کے شمال مغرب اور جنوب مشرق کے مسائل بالخصوص بعض سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے معاملات زیربحث آئے۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ملکی مسلح افواج کی جانب سے قومی سلامتی کے تحفظ کو سراہتے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسائیگی پالیسی کی اہمیت پر زور ہوئے سفارتی نظام اور ملکی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق مختلف امور کو بھی اٹھایا۔ دوسری جانب سربراہ بری افواج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک دشمن عناصر اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ وابستہ دہشتگردوں کی حالیہ سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button