
دنیا
ماسکو کی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو سے تقریبا 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے سرگیف پوساد میں خوفناک دھماکے سے 16 افراد جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈرون حملے سے نہیں ہوا بلکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے رات کو دیکھنے والے آلات کے گودام میں ہوا ہے۔
سرگیف پوساد کے میئر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 23 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 6 انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں ہیں۔
اس فیکٹری کا نام ‘زگورسک آپٹیکل اینڈ میکینکل پلانٹ’ ہے جو صنعتی، محکمہ صحت اور روس کی سیکیورٹی فورسز کے لئے سامان بناتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دھوئیں کا گہرا بادل دیکھا جاسکتا ہے، قریب کی بلند و بالا عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں۔