
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
چھاپہ مار کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہلاک اسلحہ برآمد
شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن میں ملک دشمن کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پر کالعدم تنظیم کے رکن نے فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں تنظیم کا رکن مارا گیا، دیگر اراکین فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ہلاک رکن کی شناخت عنصر سکنہ درابن کے نام سے ہوئی، مرنے والے سے دو کلاشنکوف اور تنظیمی جھنڈا برآمد کیا گیا۔