
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔
جواد نقوی کے چاہنے والے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے انہیں اب رسول پاکستان کے عنوان سے بھی مخاطب کرنے لگے ہیں۔
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ملت جعفریہ کے ایک اور ادارے شیعہ نیوز کے خلاف علامہ جواد نقوی کے پیروکاروں نے نیا محاذ کھول دیا۔
گزشتہ دنوں ایک خبر نشر کی گئی (جس میں ویڈیو فوٹیج بھی موجود تھی) کہ جس میں علامہ جواد نقوی کے پیروکاروں کی جانب سے ان کا رہبر معظم کے عنوان سے استقبال کیا گیا۔
ملت جعفریہ رہبر معظم صرف فرزند زہرا سید علی خامنہ ای کو مانتی ہے جن کے ہاتھ میں اس وقت تشیع کی رہبری کا پرچم ہے۔
اس خبر میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ علامہ جواد نقوی کے چاہنے والے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے انہیں اب رسول پاکستان کے عنوان سے بھی مخاطب کرنے لگے ہیں۔
مذکورہ خبر میں علامہ جواد نقوی سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اس سارے معاملے کو ختم کردیں تاکہ ملت میں ان کا نام لے کر پیدا کیے جانے والے فتنے کو ختم کیا جاسکے۔
اب اگر علامہ جواد نقوی ایک پیغام کے ذریعے ان چیزوں سے اعلان لاتعلقی کردیتے ہیں تو ان فتنہ گروں کی نقاب الٹ جائے گی لہذا ان فتنہ گروں نے ہزیمت سے بچنے کیلیے ادارے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔
ادارہ شیعہ نیوز تمام شیعہ تنظیموں اور اداروں بشمول شیعہ علما کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اصغریہ علم و عمل تحریک، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔