پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود عیاشی، مغرب پرستی اور امریکی غلامی کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر نے قطیف سعودی عرب میں 81 معصوم شہریوں کو سر قلم کرنے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود عیاشی، مغرب پرستی اور امریکی غلامی کے تمام حدوں کو پار کرچکے ہیں جنہوں نے سرزمین امن اور سرزمین مقدس کو شرپسندانہ اور عیاشانہ گستاخانہ حرکتوں سے آلودہ کرکے مسلمانان عالم کے جذبات مجروح کئے ہیں۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ حق کی بات کرنے والوں کا سرقلم کرنا انسانی اسلامی اور اخلاقی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار آل سعود کے مجرمانہ حرکات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آل سعودی حکومت کی سفاکیت پر عالمی ردعمل،

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ آل سعود یہودیت کے تصاویر میں رنگ بھرنے میں سرگرم عمل ہے اور خطے میں اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنی ظالمانہ پالیسیوں سے حق کی آواز کو دبا نہیں سکتے ہیں نہ ہی غیور ملت کو ڈرا اور دھمکا سکتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے ورثا کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے شہداء کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button