مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعودنے 21پاکستانیوں، 6بچوں اور 3خواتین کے سر قلم کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے رواں برس21 پاکستانیوں سمیت 134 افراد کے سر قلم کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس2018 میں سعودی عرب نے 149 افراد کو پھانسی دی، یہ انکشاف جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ سعودی عرب رواں برس میں اب تک 134افراد کو پھانسی دے چکا ہے، ان میں سے 6 بچے تھے۔

سزائے موت پانے والوں میں21پاکستانی، 15یمنی، 5شامی اور چار مصر ی تھے، اس کے علاوہ دو اردن، دو نائیجیریا، ایک صومالیہ کے شہری ہیں جب کہ دو کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت تمام انسانی و اسلامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرلیتی ہے، انہیں کسی قسم کی سہولت نہیں دی جاتی نہ انہیں وکیل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور آخر میں انہیں سزائے موت سنا دی جاتی ہےجن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button