مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون دوہزار سترہ سے سعودی حکومت کے سیکڑوں مخالفین جیلوں میں بند ہیں اور ان میں سے متعدد کو ایذائیں بھی دی جاری ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں مخالفین کی بے جا گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ملک بھر میں مخالفین کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر دوہزار سترہ سے اب تک تقریبا ڈھائی سو دانشوروں، سیاسی مخالفین، سماجی کارکنوں، شعرا، ماہرین اقتصادیات اور یونیورسٹی اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کے خلاف تاحال مقدمہ نہ چلائے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button