پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور سےلاپتہ ہونیوالے شیعہ صحافی زاہد عباس کو عدالت نے رہا کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روزنامہ دنیا لاہور کے شیعہ صحافی زاہد عباس ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ زاہد عباس ملک کو مئی میں اچھرہ لاہور سے ان کے فلیٹ سے غائب کر دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں سی ٹی ڈی نے انہیں میانوالی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ زاہد عباس ملک کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے، اور زاہد عباس ملک میانوالی میں تنظیم کیلئے چندہ جمع اور نفرت آمیز لٹریچر تقسیم کر رہے تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم زاہد عباس ملک کے اہلخانہ کا موقف تھا کہ زاہد عباس ملک سینیئر صحافی ہیں، ان کا کسی کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں بابوسر پر ہونے والی شیعہ نسل کشی کو 10 سال بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

تاہم آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے۔ وکیل صفائی بدرالزمان قریشی نے موقف اختیار کیا کہ ایک صحافی کس طرح کسی کالعدم جماعت کا رکن ہو سکتا ہے، یا لاہور میں موجود بندہ، کیسے میانوالی میں لٹریچر تقسیم کر سکتا ہے؟ جبکہ زاہد عباس ملک کو لاہور سے گرفتار کیا گیا مگر ایف آئی آر میں ان کی گرفتاری میانوالی سے ڈالی گئی۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے زاہد عباس ملک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button