دنیا

ابو الحسین الحسینی القرشی داعش کا نیا سرغنہ

شیعہ نیوز: دہشتگرد گروہ داعش کے ترجمان ابی عمر المہاجر نے ایک آڈیو بیان میں اس گروہ کے سرغنے ابی الحسن الهاشمی القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو الحسین الحسینی القرشی کو نئے سرغنےکے طور پر متعارف کرایا اور اس سے بیعت کا مطالبہ کیا۔

دہشتگرد گروہ داعش القاعدہ دہشتگرد گروہ سے نکلنے والا ایک گروہ ہے کہ جس نے عراق میں 2013 میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا اور عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کیا لیکن 2017 کے اواخر تک یہ علاقے اس کے کنٹرول سے خارج ہو گئے۔

داعش کا پہلا سرغنہ ابو بکر البغدادی تھا جس نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور مسلمانوں کو کافر کہہ کر ان کے خلاف خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ حملے شروع کئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button