مشرق وسطی

چار اسرائیلی قیدیوں پر مامور مجاہدین سے رابطہ منقطع، ابو عبیدہ

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ دس دنوں سے جاری وحشیانہ صیہونی بمباری کے نتیجے میں قیدی ہرش گولڈ برگ پولین سمیت چار صہیونی قیدیوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے مجاہدین کے ایک گروپ سے ہمارا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے زیر حراست اسرائیلی قیدی نے اپنی حکومت کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسے اور باقی قیدیوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں : شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئے، انتہاپسند صہیونی وزیر کا اعتراف

قیدی ہرش گولڈ برگ بولن نے بدھ کے روز القسام بریگیڈز کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے ارکان کے نام پیغام میں کہا تھا "وہ کرو جو تم سے توقع کی جاتی ہے اور ہمیں فوری طور پر ہمارے گھروں کو لوٹا دو”۔

اس نے کہا کہ "آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہئے۔ یہ بات جنگی قیدی نے نیتن یاھو کے نام اپنے پیغام میں کہی جسے القسام بریگیڈز کی طرف سے نشر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آپ کو 200 دن کے لیے ہمیں چھوڑ کر جانے پر اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، فوج کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، آپ کو شرم آنی چاہیے کیونکہ آپ نے ان تمام تجاویز کو ٹھکرا دیا جو آپ کو پیش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button